ملک میں 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی جانے والی بارش

Karachi rain

کراچی میں سال 2021 کے مون سون کی پہلی بارش۔ فوٹو: آن لائن

ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شہر سیالکورٹ میں سب سے زیادہ 198 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پی اے ایف فیصل بیس میں 32 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 28، لانڈھی میں 19 اور یونیورسٹی روڈ پر 16ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اسلام کوٹ کے مقام پر 49، میرپور خاص میں 29 اور حیدرآباد میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ملک میں سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 198 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نور پور تھل اور جہلم میں 98، جھنگ میں 92، منگلہ میں 70، نارووال میں 67، گجرات میں 63، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 60، منڈی بہاولدین میں 50، گوجرانوالہ میں 57 اور حا فظ آباد میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ میں 34 اور شہر میں 20، قصور میں 26، مری میں 21، چکوال میں 20، راولپنڈی کے شہر چکلالہ میں 20 اور شمس آباد میں 09، اسلام آباد کے علاقے بوکڑہ میں 08، سیدپور میں 07، زیرو پوائنٹ میں 06 اور گولڑہ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

خیبر پختونخوا کے علاقے کاکول میں 175، سیدو شریف میں 104، مالم جبہ میں 50 اور بالاکوٹ میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔