ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ کل شام یا رات سے مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔ اس دوران  صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختن خوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے ہفتے اس سسٹم میں مزید شدت آنے کا اندیشہ ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور زیریں علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

مون سون بارشوں کے باعث تمام اداروں کو الرٹ رہنے کے لئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں