منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری 20مئی کواحتساب عدالت راولپنڈی طلب

Asif-Ali-Zarda

فوٹو: آن لائن

احتساب عدالت نے سابق صدر کے خلاف 8ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کو 20 مئی کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔

نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کے خلاف منگل 27اپریل کو ریفرنس دائر کیا تھا۔

نیب ریفرنس کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے ساتھ ایوان صدر کے اسٹینو کا مشترکہ اکاونٹ کھولا گیا، اکاؤنٹ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی رقوم جمع کرانے کے لیے استعمال ہوا۔

ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر بھی کرپشن سے بنایا اور گھر کی خریداری کے لیے رقم آصف زرداری کے اسٹینو گرافر نے دی۔

اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کے لیے 15 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

متعلقہ خبریں