مون سون بارشیں: کراچی میں نشیبی علاقوں کیلئے وارننگ جاری

Karachi heavy rain

فوٹو: آن لائن

کراچی میں مون سون بارشوں کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے نشینی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔

وارننگ میں کہا گیا کہ نشیبی علاقوں کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

نشیبی علاقوں میں لگے بل بورڈ ضلعی انتظامیہ ہٹوائے جبکہ تمام نشینی علاقوں میں ڈی واٹرننگ مشینیوں کا انتظام کیا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 16 سے 17 جولائی تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

گزشتہ روز 14جولائی کو بھی کراچی کے بعض علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی جگہوں پر پانی جمع ہوگیا تھا۔