موٹروے پر ڈرون کیمروں کے ذریعے پٹرولنگ کافیصلہ

موٹروے پر سفر کرنےوالے افراد کی سیکورٹی اور قوانین پر عملدآمد کےلیے ڈرون کیمروں کے ذریعے پٹرولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور سے ملتان موٹروے پر سفر کرنے والوں کےلیے ڈرون کیمروں سے پٹرولنگ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انسپکٹرموٹروے پولیس سید آفتاب کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کے استعمال سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی جبکہ حادثات کی شرح میں بھی کمی متوقع ہے۔ ڈرون کیمروں کے ساتھ روایتی پٹرولنگ کو بھی مزید بہتر کیا جارہا ہےتاکہ مسافروں کےلیے محفوظ سفر یقینی بنایا جاسکے۔

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارشوں کا الرٹ جاری
موٹروے پر ڈرون کیمروں کے ذریعے پٹرولنگ کافیصلہ
چیف الیکشن کمشنرانتخابی اصلاحات میں رکاوٹ ہیں،وفاقی وزرا
مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےصدر منتخب