موٹر وے پر کالے شیشوں والی گاڑیوں کا داخلہ بند

فائل فوٹو

موٹر وے پولیس نے کالے شيشے والی گاڑیوں کو موٹر وے استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ موٹر وے پوليس نے ايم تھری پر مہم شروع کر تے ہوئے گاڑیوں کے شيشوں سے کالے اسٹيکرز اتار دیئے۔

موٹر وے پولیس کے ايس ايس پی حشمت کمال کا کہنا تھا کہ کالے شیشے والی گاڑیاں موٹروے پر نہں چل سکیں گی۔

موٹر وے پولیس نے ایم تھری پر شروع کرنے والی مہم کا دائرہ ملک بھر کی دیگر شاہراہوں تک پھيلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق مختلف شاہراہوں اور انٹر چينجز پر موٹر وے پوليس کسی گاڑی پر سياہ شیشے دیکھے گی تو روک کر ان کے اسٹکرز اتار دیئے جائیں گے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سياہ شیشے، والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں