این سی او سی نے عید کے موقع پر جاری کردہ احکامات اور عید کی نماز اور قربانی کے حوالے سے مخصوص ایس او پیز پر عمل درآمد کو نہایت اہم قرار دیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں عید الا ضحی سے متعلق ایس او پی پرعمل درآمد اور کراچی اور گلگت بلتستان میں وبا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی نے سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کئے جانے والے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں کرونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے500 آکسیجن سلنڈرز اور30 وینٹیلیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
UK is an excellent lesson of vaccination minimizing health impact of covid. See the graphs below. Cases have risen in current wave in UK at about the same rate as previous wave, but number of people needing hospitalization is much less due to high rate of vaccination achieved. pic.twitter.com/dEGnqKBDxY
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 20, 2021
کل پہلی دفعہ پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی. ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے لیکن اس میں اور تیزی لانی کی ضرورت ہے تاکہ تمام سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں. جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں نا گزیر ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 20, 2021
این سی او سی کو ویکسی نیشن کی استعداد بڑھانے پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔ملک بھر میں صرف عید الاضحی کےدن ویکسین سینٹرز بند رہیں گے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 لاکھ 7 ہزار 117 شہریوں نے ویکسین کی ڈوزز لگائیں اور مجموعی طور پر 2 کروڑ 40 لاکھ96 ہزار 587 شہریوں نے ویکسین کی خوراکیں لگوالی ہیں۔
اس کے علاوہ بتایا گیا کہ بیرون ملک جانے والے افراد اور طلبا کے لئے موڈرنا ویکسین کی وافر مقدار ویکسینیشن سینٹرز کو مہیا کردی گئی ہے۔
عید کے موقع پر این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور عید کی نماز اور قربانی کے حوالے سے مخصوص ایس او پیز پر عمل درآمد کو نہایت اہم قرار دیا گیا اور اس ضمن میں تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ویکسینیشن سے کرونا کے صحت پر اثرات کم کرنے میں برطانیہ بہترین مثال ہے۔ برطانیہ میں کیسز کی رفتار پہلے جیسی ہی رہی مگر اسپتال کی ضرورت کم افراد کو پڑی۔ انھوں نےبتایا کہ برطانیہ میں موجودہ کرونا لہر میں بھی مثبت کیسز پہلے کی طرح ہی بڑھے ہیں۔اسد عمر نے برطانیہ میں کرونا ویکسینیشن سے فوائد کے گراف بھی ٹوئٹ کیے۔
متعلقہ خبریں