مکہ مکرمہ میں بارش، گلیاں زیرِآب آگئیں

فوٹو: الحرمین شریفین

خانہ کعبہ میں باران رحمت سلسلہ جاری ہے، فرزندان دین نے بارش اور ژالہ باری کے دوران طواف کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر موجود زائرین نے یہ روح پرور مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

الحرمین شریفین نے ٹوئٹر پر شدید بارشوں اور ژالہ باری کی ویڈیوز شیئیر کیں ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کیا اور عصر کی نماز ادا کی۔

ویڈیو: مکہ مکرمہ میں بارش، خانہ کعبہ کے دلفریب مناظر

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی۔

انتظامیہ نے عمرہ اور نماز کےلیے آنے والوں کو بارش سے بچانے کےلیے گرین چھتریاں فراہم کی ہیں۔ ان کا انتظام وزارت اسلامی امور کی جانب سے کیاگیا تھا۔

خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے بارش کےدوران عمرہ زائرین کےلیے انتظامات پہلے ہی کررکھے تھے۔ طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں زمینی منزل کے مطاف بھیجا گیا۔

بارش کےدوران عام گروپ بندی معطل کردی گئی اور شاہ فہد کی توسیع والی عمارت میں عمرہ زائرین کو بھیج دیا گیا۔ یہاں 2ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے۔

دوسری جانب موسلا دھار بارش سے سڑکيں اور گلياں زير آب آگئيں۔

متعلقہ خبریں