مہوش حیات برطانوی اداکار رض احمد کی کوششوں سے متاثر

اداکارہ مہوش حیات برطانوی اداکار رض احمد کی مسلمانوں کیلئے کرنے والے کوشش سے متاثر ہوگئیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ماضی میں دیے گئے ایک بیان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسلمانوں کیلئے غلط بیانی اور اس سے اسلامو فوبیا کو کس طرح اکسایا جارہا ہے یہ معاملہ میرے لئے ایک اذیت ناک امر ہے۔

مہوش حیات نے لکھا کہ اب ہماری انڈسٹری کو بھی اس معاملے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بھی ہمیں جیسے دکھایا جاتا ہے اس کیخلاف بولنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ رض احمد نے مثبت اقدام کیا جسے دیکھ کر خوشی ہوئی، حقیقی طور پر یہ ایک بہترین لمحہ ہے، اب ہمیں پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں فلموں کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اوسلو میں 2019 میں اس چیز پر آواز اٹھائی تھی۔

واضح رہے کہ برطانوی اداکار رِض احمد نے فلموں میں مسلمانوں کے دکھائے جانے والے انداز میں بہتری لانے کی کوشش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں