
فائل فوٹو
میرا نے پاکستانی سیاست میں انٹری دینے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرکے اپنی شمولیت کا اعلان کریں گی۔
Film star Meera to join PTI pic.twitter.com/EyzrO3yuXq
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) July 23, 2021
جیو نیوزکے مطابق میرا نے بتایا کہ وہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔
اس سے قبل میرا 2013 میں کالے کوٹ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکی ہیں۔
متعلقہ خبریں