میرب علی کی’ہیری پوٹر’ تھیم برتھ ڈے

سالگرہ کو یادگاربنانے کےخواہشمند افراد اگر ہیری پوٹرکے پرستار بھی ہیں تو میرب علی کا برتھ ڈے بیش انہیں ایسا کرنے کے لیے کافی آئیڈیازدے سکتا ہے۔

میرب نے اپنی سالگرہ ہیری پوٹر تھیم کے ساتھ بنائی جس کی خاص بات ان کے قریبی دوست عاصم علی کی شرکت تھی۔

میرب کی پوسٹ پرحرامانی، آئمہ بیگ، زارا نورعباس، یمنیٰ زیدی سمیت معروف سیلیبرٹیزنے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

عاصم نے میرب کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ‘ میری پسندیدہ شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو، تمہاری ہیری پوٹرکی فیٹیسی بالآخرسچ ثابت ہوئی’۔

یہ پہلا موقع نہیں جب میرب اور عاصم کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو۔ گزشتہ سال 20 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بھی دونوں نے ایک ساتھ شرکت کی تھی، بعد ازاں عاصم کے ایک کنسرٹ میں شرکت کرنے والی میرب نے انہیں ‘باصلاحیت، حیرت انگیز اور باوقار شخصیت’ کہا تھا۔

گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرعاصم اورمیرب کی منگنی کی خبریں بھی وائرل ہو ئیں، تاہم گلوکار نے ایسی اطلاعات کو جعلی قرار دیا تھا۔

میرب علی ان دنوں ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ میں نظرآرہی ہیں۔

تازہ ترین

خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، استاد جاں بحق
بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
لاہورہائیکورٹ نےریور راوی پراجیکٹ غیرقانونی قراردیدیا
شرح سود9.75فیصدپربرقرار،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان