مینو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا، عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان کے گھر میں نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے ۔

ان دنوں ڈرامہ چپکے چپکے میں مینو کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ایک خوبصورت طوطے کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

عائزہ خان اپنے طوطے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے گھر کا نیا ممبر ہے جس کا نام مینو ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ڈرامہ چپکے چپکے جلد ختم ہوجائے گا لیکن مینو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں شروع ہونے والے ڈرامے چپکے چپکے کو عوام میں مقبولیت حاصل ہے اس ڈرامہ میں اداکارہ نے مینو نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں