میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نےسب سے بدتمیز اداکارہ کا نام بتادیا

تصویر: عمیروقار/انسٹاگرام

معروف میک اپ آرٹسٹ عمیروقارنے اپنے فالوورز کوانڈسٹری کی خوش اخلاق ترین  اداکاراؤں سمیت اپنے تجربے کے پیش نظربدتمیز ترین اداکارہ کا نام بھی بتایا ہے۔

شوبزانڈسٹری میں سیلیبرٹیزکی کیمرے سے پیچھے کی زندگی کو ان کے میک اپ آرٹسٹ سے زیادہ شاید ہی کوئی جانتا ہو یہی وجہ ہے کہ بہت سے ستاروں کی ان سے بہترین دوستی ہوتی ہے۔ انسٹا گرام پرآسک می لائیو سیشن میں عمیرنے چند حیرت انگیز انکشافات کیے۔

پسندیدہ اداکارہ سے متعلق سوال پر میک اپ آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ کسی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن صبورعلی، مومل شیخ، عائزہ اورکبریٰ خان عاجزانہ مزاج رکھنے والی اداکارائیں ہیں۔ انہوں نے عائزہ خان کو اپنی پسندیدہ فیشن ماڈل بھی قراردیا۔

سب سے بدتمیز اداکارہ کون سی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں عمیر نے ثناء جاوید کا نام لیتے ہوئے فالوورز کو مشورہ دیا کہ ٹی وی پرجو آپ کو دکھایا جائَے اس سے بیوقوف مت بنا کریں ۔

ہانیہ اور عاصم سے متعلق سوال پر عمیر نے کہا کہ ان دونوں سیلیبرٹیز کے ساتھ کام کرچکا ہوں اور دونوں کا رویہ ہی میرے ساتھ بہت اچھا ہے، جو کچھ بھی ان کے درمیان ہوا وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ دونوں ہی دکھ اور صدمے سے گزرے ہوں گے۔ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

عمیر نے فالوررز کو بھی دوسروں کے معاملے میں نہ بولنے کی ہدایت کی۔

عمیر نے اقراء عزیز اور صبا قمرزمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پلیز ان سے میری سفارش کردیں۔

اداکارہ منال خان کی منگنی میں شرکت نہ کرنے سے متعلق سوال پر عمیر نے لکھا کہ سب لوگ ایک ہی سوال کیوں پوچھ رہے ہیں؟مجھے بلایا نہیں تھا اس لیے بن بلائے تو نہیں جاسکتا تھا۔

یمنیٰ زیدی کی اداکاری سے متعلق سوال پرمیک اپ آرٹسٹ نے جواب دیا کہ وہ بہت بہت بہت اچھی ہیں،بعض اوقات اپنی اداکاری سے رلا دیتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سے متعلق سوال پرانہوں نے بتایاکہ میری ملاقات ہوئی تو وہ ایک سویٹ ہارٹ ثابت ہوئیں ، کسی بھی نخرے کے بغیر نرمی سے بات کرنے والی۔

ماہرہ خان اور مہوش حیات کو عمیر نے دونوں کو ایک جیسی محنتی اوراپنے کام سے محبت کرنے والی قرار دیا۔

ایک فالوورنے پوچھ لیا کہ ایمن خان اپنی بارات والے دن اتنی بُری کیوں لگ رہی تھی، جس پرعمیر نے جواب دیا ” مجھے تو بہت پیاری لگیں، یہ تو آپ کی نظر کا کمال ہے”۔

ایمن کو ان کی شادی والے دن عمیر نے ہی تیار کیا تھا۔

عمیرنے انکشاف کیا کہ یشمہ گل ان کے اسکول کے زمانے کی دوست ہیں جن کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن ان کی حس مزاح بہت اچھی ہے۔ رمشا خان بھی عمیر کے بچپن کے دوست ہیں جن کیلئے عمیر نے شکوہ کیا کہ وہ اب انہیں لفٹ نہیں کرواتیں۔

سب کی پسندیدہ سائرہ یوسف کیلئے ایک سطرکی فرمائش پرعمیر نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں