نائیجیریا کی فوج کے ٹاپ رینکنگ کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو کئی فوجی افسران سمیت جمعے کو فضائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے فضائیہ کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ نائیجیریا کے ٹاپ رینکنگ آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کا طیارہ ملک کے شمال میں گر کر تباہ ہوگیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو کو جنوری میں نائیجریا کے صدر محمد بخاری نے بڑھتے ہوئے تشدد اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری عسکریت پسندی سے بہتر طور پر نمٹنے کےلیے مقرر کیا تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم کو جنوری میں تعینات کیا گیا تھا( فوٹو اے ایف پی)