نائیجرین فوج کےچیف آف آرمی اسٹاف طیارہ حادثےمیں جاں بحق

نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل ابراہیم عطاہیرو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے نائیجرین ائیرفورس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو جنرل عطاہیرو کا طیارہ شمالی ریاست کدونا  میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کو جنوری میں صدر محمدوبوہاری نے تعینات کیا تھا۔

نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر قابو پانے اور شدت پسندی کے روکنے کےلیے موثر اقدامات کے لیے کی گئی تھی۔

نائیجریا میں تین ماہ قبل ائیرفورس کا چھوٹا مسافر طیارہ ابوجا ائیرپورٹ کے نزدیک گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ اس واقعے میں 7 افراد جان سے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں