
فائل فوٹو
الیکشن کمیشن اسلام آباد نے نااہلی کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دے دیا۔
منگل 15جون کو الیکشن کمیشن میں سینیٹر فیصل واوڈا کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار رشید اے رضوی اور میاں آصف کے وکیل پیش ہوئے لیکن فیصل واوڈا کے وکیل چھٹیوں پر ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔
دوران سماعت رشید اے رضوی نے موقف اپنایا کہ فیصل واوڈا نے تین سال ہائی کورٹ میں ضائع کیے پھر استعفیٰ دے کر سینیٹر بن گئے۔
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ فیصل واووڈا کے وکیل کا چھٹیوں پر ہونا غیر سنجیدگی ظاہر کر رہا ہے، کسی فریق کو مزید کوئی التوا نہیں دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں