ناران:تجاوزات کےخلاف آپریشن،ڈی ایس پی بالاکوٹ فائرنگ سےزخمی

پولیس کی مزید نفری طلب

Your browser does not support the video tag.

مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ڈی ایس پی بالاکوٹ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

جمعرات کی دوپہرناران میں انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس دوران ہوٹل مالکان نے توڑ پھوڑ کے خلاف مزاحمت کی اورمشتعل مظاہرین نے مظاہرہ کیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ مظاہرین کے پتھراؤ سے ریسکیو کی گاڑی کو  بھی نقصان پہنچا جبکہ ڈی ایس پی بالاکوٹ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ناران میں حالات کشیدہ ہونے کےبعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ ناران میں موجود سیاح اس صورتحال کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں