ناران: انتظامیہ اورتاجروں کے مذاکرات کامیاب، سیاحتی سرگرمیاں بحال

مانسہرہ میں رات گئے انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تفریحی مقام ناران میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوگئے۔

جمعہ کو ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد آصف نے بتایا ہے کہ شہر میں ناران میں تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھل گئے ہیں اور سیاحتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈی جی نے بتایا کہ پشاورہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑی کاروائی ہوچکی ہے اور جمعہ کو بھی غیرقانونی ٹینٹ ویلجز کےخلاف کاروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم نے بتایا کہ جمعرات کو کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں 60 لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ کمشنر ہزارہ ریاض محسود اور ڈی آئی جی ناران بھی علاقے میں موجود ہیں اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔

واضح رہے کہ ناران میں گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف آپریشن کےدوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں