نجی کالجز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف کارروائی کافیصلہ

فائل فوٹو

پنجاب کے نجی کالجز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کيخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ہائير ایجوکیشن نے نجی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ کی فہرست طلب کرلی ہے جبکہ تمام اضلاع کے ڈائریکٹر کالجز کو7 روز میں فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تمام اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو اپنے سرکاری اوقات کار کے دوران نجی تعلیمی اداروں میں پڑھاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سول سرونٹ ترمیمی ایکٹ 2016 کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم اپنی خدمات کے دوران کسی بین الاقوامی تنظیم میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں