ندا ڈار نے پاکستانی مرد کرکٹرزکوبھی پیچھے چھوڑدیا

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرلیں

پاکستاني کرکٹر ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ميں 100 وکٹيں لينے والی پہلی پاکستان ويمن کرکٹر بن گئیں۔

ندا ڈار نے ويسٹ انڈيز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی ميں وکٹوں کی سنچری مکمل کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی تاریخ رقم کی۔اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ميں 100 وکٹيں نہيں ليں. شاہد آفریدی اب تک اس لحاظ سے سر فہرست تھے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شاہد آفریدی نے کل 99 میچز کھیلے تھے۔ ندا ڈار نے 100 وکٹوں کا یہ کارنامہ 106 ميچز کھیل کر انجام دیا۔

متعلقہ خبریں