ندا یاسر کا مرحومہ والدہ کیلئے جذباتی پیغام

میزبان اداکارہ ندا یاسر نے اپنی مرحومہ والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام لکھ دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ندا یاسر نے اپنی والدہ کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں پہلی تصویر اُن کی والدہ کی گریجویشن کی تقریب کی ہے جبکہ ایک تصویر میں ندا یاسر اور اُن کی بہن سویرا پاشا کو اپنی مرحومہ والدہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ندا یاسر نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پل پل یاد آئے گی میری ماں، دوسروں کے کام آنے والی میری ماں‘۔

اُنہوں نے اپنی والدہ کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ندا یاسر کی والدہ انتقال کرگئی تھیں جس کی خبر اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

متعلقہ خبریں