نسیم شاہ کے ساتھ ویڈیو کلپ، ’میڈیا کسی قسم کی خبر نہ بنائے‘

اُروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی تھی (فوٹو: سکرین گریب)

گذشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور انڈین اداکارہ اُروشی روٹیلا کے وائرل ہونے والے ایڈیٹڈ ویڈیو کلپ پر متعدد ٹوئٹر ٹرینڈز بنے اور بے شمار تبصرے کیے گئے۔
اس ایڈیٹڈ ویڈیو کلپ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بعد اب اروشی روٹیلا نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
مزید پڑھیں
اتوار کو اُروشی روٹیلا نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنے اور نسیم شاہ کے متعلق میمز کی جانب اشارہ دیتے ہوئے لکھا  کہ ’دو روز قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈٹ کی گئی کچھ ایسی دلچسپ میمز شیئر کیں، جن کے بارے میں علم نہیں تھا کہ ان میں کون کون شامل ہے۔‘
انڈین اداکارہ نے اس پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’میڈیا سے درخواست کرتی ہوں کہ  کسی قسم کی کوئی خبر بنانے سے گریز کریں۔‘

اُروشی روٹیلا نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری لگائی تھی جس میں انھیں اور نسیم شاہ کو ایک اچھوتی قسم کی ایڈیٹ کی ہوئی ویڈیو میں ایک ساتھ دکھایا گیا تھا۔
اُروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی تھی۔ 
اُروشی روٹیلا کی اس انسٹاگرام سٹوری میں نسیم شاہ کے میچ کے دوران سٹائل کی ویڈیو اور اُروشی روٹیلا کے میچ دیکھنے کے دوران اداؤں کے کلپس کو اکٹھا کرکے دکھایا گیا ہے اور بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم کا گانا بھی ایڈیٹ کرکے لگایا گیا ہے۔
نسیم شاہ نے سنیچر کو دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انڈین ماڈل کو پہچانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ نہیں جانتے کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں، فی الحال ان کا کرکٹ پر فوکس ہے اور صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔‘