يوٹيوب پر4دن ميں50 لاکھ 70 ہزارسےزائد ويوز
فردوس عاشق اعوان نے نصيبو لعل کو پی ايس ايل 6 سانگ کيلئے مِس فٹ قرار دے ديا ۔
قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقعے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نصیبو لعل پاکستان لعل ہیں ان کی آواز تو بہترین ہے پی ايس ايل ترانےکيلئے مِس فٹ ہیں۔
نصيبو لعل پاکستان کا لعل ہے ليکن غلط جگہ فٹ ہوگيا، فردوس عاشق اعوان
مگر وارث بيگ نے نصيبو کو فُل مارکس کيوں دئيے؟
مکمل پروگرام: https://t.co/MsHZsekmLB@7se8samaa @kirannaz_KN @iamqadirkhawaja @warisbaig9 pic.twitter.com/7X4af6pVe0— SAMAA TV (@SAMAATV) February 11, 2021
سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار وارث بیگ کا بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کا گانا واقعی بہت برا ہے لیکن غلطی نصیبو لال کی نہیں، غلطی انہيں پی ايس ايل ميں انہیں چننے والوں کی ہے ۔
پی ايس ايل کے گانوں کو مسلسل تيسرے سال تنقيد کا سامنا کيوں؟
کوئی گانا اچھا يا برا کيسے ہوتا ہے؟ وارث بيگ نے معيار بتاديا
مکمل پروگرام: https://t.co/MsHZsekmLB@7se8samaa @kirannaz_KN @warisbaig9 pic.twitter.com/wNHTJxA3Jw— SAMAA TV (@SAMAATV) February 11, 2021
دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے آفیشل ترانے ’گروو میرا‘ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے فنکاروں کو وہ عزت و احترام نہیں دے سکتے جس کے وہ حقدار ہیں، ناقدین کے لیے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے کیونکہ انہیں اس کے پیچھے سخت محنت کا علم نہیں ہوتا۔
عدنان صدیقی نے نصیبو لال پر ہونے والی کڑی تنقید پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصیبو لال کے ان لاتعداد سریلے اور زبردست گیتوں کو کیسے فراموش کرسکتے ہیں جو انہوں نے ماضی میں ہمیں دیے۔
اداکار ہارون راشد نے پاکستان سپر لیگ 6 کے ترانے پر تنقید کرنے والے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کے بیان پر رد عمل دیا ہے ۔
ہارون راشد کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’بد قسمتی سے شعیب اختر انگریزی میں تبصرہ کرتے ہیں، انگریزی کی گرامر کے لحاظ سے بغیر غلطی کے ایک جملہ بھی نہیں بول پاتے ہیں، شعیب اختر نے نوجوان موسیقاروں کی اس طرح سے توہین کرنے کی ہمت بھی کیسے کی ؟۔
واضح رہے پی ایس ایل کے سیزن 6 کے ترانے ’گروو میرا‘ نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، پی ایس ایل کا ترانہ گزشتہ 4 روز سے یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اب تک ویوز 50 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں