نوابشاہ:مقامی افراد ڈولفن کو بالٹی میں ڈال کر گھر لے گئے

مقامی افراد نے ڈولفن کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں

نواب شاہ کے علاقے میں مقامی افراد نایاب نسل کی ڈولفن کو بالٹی میں پکڑ کر اپنے گھر لے گئے۔

واقعہ نواب شاہ کے گاؤں باقر انڑ میں پیش آیا، جہاں گاؤں باقر انڑ کے افراد گرمی کی شدت سے کے باعث نہر میں نہا رہے تھے کہ اسی دوران انہیں نایاب ڈولفن نظر آئی، جسے انہوں نے پکڑ لیا۔

مقامی افراد نے پہلے ڈولفن کے ہمراہ سیلفی اور ویڈیو بنوائیں، پھر اسے ساتھ لے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی اہلکار وہاں نہیں پہنچ سکا۔

متعلقہ خبریں