نوابشاہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار معطل

انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی

نواب شاہ ميں دوست کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ون فائیو انچارج قربان لاکھو کو معطل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز سکرنڈ تھانے کا اہلکار قربان سول کپڑوں ميں سرکاری اسلحے سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا، جس کی ويڈيو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فائرنگ کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی نے نوٹس لیا۔

ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار قربان لاکھو کو معطل کر دیا ہے جبکہ اے ایس پی کی نگرانی میں واقع کی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں