نوازشریف کے پاسپورٹ کی میعاد آج رات ختم ہوجائے گی

Nawaz-Sharif_Recent-artwork_

لندن ميں علاج کے ليے مقيم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاسپورٹ کی ميعاد آج 15 فروری کی رات ختم ہو جائے گی۔

وفاقی وزير داخلہ شيخ رشيد کہہ چکے ہيں کہ نواز شريف کے پاسپورٹ ميں توسيع نہيں کی جائے گی اور اگر وہ پاکستان آنا چاہيں تو درخواست ديں انھيں ايمرجنسی ٹريول ڈاکومنٹ جاری کر ديا جائے گا۔

برطانوی قانون کے ماہرين کے مطابق نواز شريف طبی بنياد پر لندن ميں مزيد قيام کر سکيں گے ليکن اس ليے انھيں برطانوی حکومت کو اپنی صحت سے متعلق ٹھوس شواہد فراہم کرنے ہوں گے۔

شیخ رشید کا نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنےکا اعلان

نواز شريف عدالتی اجازت سے نومبر 2019 ميں 4 ہفتوں کے ليے علاج کے ليے برطانيہ گئے تھے تاہم وہ اب تک واپس نہيں آئے۔ حکومت پاکستان نواز شريف کو واپس بھيجنے کے ليے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ چکی ہے۔

نواز شريف يا ان کے کسی نمائندے نے ہنگامی سفری دستاويز کے ليے ہائی کميشن سے رجوع نہيں کيا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل شیخ رشید نے وزیر داخلہ بنتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں