نوجوانوں کیلئے روزگار کے 2پروگرام لا رہے ہیں، وزیراعظم

PM Imran Khan

فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے 2پروگرام لانے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسکلزایجوکیشں کے لیے ایک لاکھ 70ہزار اسکالر شپس دیں گے جبکہ 50ہزار اسکالر شپس ہائیر ٹیکنالوجیز کے لیے دی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے اپنے روزگار کے لیے 100ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں اور کوشش ہے کہ ہرسال نوجوانوں کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم گائیڈ لائنز دیں گے! کامیاب جوان بزنس لون اور اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کیلئے رقم کی تقسیم سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا جائیگا! pic.twitter.com/2WMpR4myhw

— Usman Dar (@UdarOfficial) May 25, 2021

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔

عثمان ڈار کے مطابق وزیراعظم کامیاب اسکل اسکالر شپ کے تحت پالیسی کا اعلان کریں گے جبکہ بزنس لون کے تحت رقم کی تقسیم سے متعلق نوجوانوں کو آگاہ بھی کریں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے گزشتہ روز ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں نوجوان طلباء کے درمیان کامیاب جوان بزنس لون اور اسکل اسکالر شپ کے تحت رقم کے چیک تقسیم کیے تھے۔