نوشین یا نصیرالدین: یاسرحسین کا انتخاب کون ؟

اداکار یاسرحسین نے بالی ووڈ کے سینیئرآرٹسٹ نصیرالدین شاہ کے مقابلے میں اداکارہ نوشین شاہ کو ترجیح دیکر بہت سارے لوگوں کو حیران کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک یاسر سے میزبان نے نوشین اور نصیرالدین شاہ میں سے کسی ایک کا نام لینے کو کہا تھا۔

یاسر نے نوشین کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک حیرت انگیز اداکارہ ہیں، جنہیں ورسٹائل کردارو ں کیلئے کاسٹ کرنا چاہیے۔

یاسرکو لگتا ہے کہ نوشین کی صلاحیتوں کو صحیح طریقے سے پرکھا نہیں گیا، انہوں نے کہا ”آپ توقع کر رہے ہوں گے کہ میں نصیرالدین کا نام لوں گا ، میں ان کا پرستار ہوں لیکن میرے خیال سے پاکستانی اداکارہ کا نام لینا زیادہ بہتر ہے”۔

اس سے قبل یاسراورنوشین کا جھگڑاخبروں کی زینت بنا رہا تھا جب اداکار نے واسع چوہدری کے پروگرام میں کہا تھا کہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائی مہمان تھیں۔ دونوں اداکاروں کے درمیان اس حوالے سے بیان بازی چلتی رہی ۔

نوشین نےدعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے خود فون پرانہیں شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی اور انہیں ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔

جس کے بعد یاسرنے انسٹاگرام اسٹوریزمیں کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ اگروہ جھوٹے ہیں توانہیں شو میں بلانے والا شخص بھی جھوٹا ہے، ان کی باتوں کو مزے سے سننے والے بھی جھوٹے ہیں اوران کے بیان پرخبریں لکھنے والے بلاگرز بھی جھوٹے ہیں۔ ریٹنگ بڑھانے کے لیے ریپڈ فائر جیسا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ ان کے پاس اب بھی شواہد موجود ہیں اور اگر نوشین شاہ اجازت دیں تو وہ تمام میسیجز اور آڈیوز سامنے لے آئیں گے جن میں اداکارہ شادی کا مقام بتانے کے لیے زور ڈال رہی ہیں۔

بعد ازاں مذکورہ شو کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کا کہنا تھاکہ یاسر نے خود اس سوال کو شامل کرنے کے لئے کہا تھا۔

ندایاسرکے عید پروگرام میں شریک ڈائریکٹرندیم بیگ نے کہاکہ یاسرکےمیک اپ کے دوران میرا اسسٹنٹ ان سے پوچھنے گیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ کچھ شامل کیا جائے ،جس پریاسر نے اسے کہا کہ مجھ سے یہ سوال پوچھا جائے کہ میری شادی میں کون بن بلائے شریک ہواتھا۔ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یاسر نوشین شاہ کا نام لیں گے۔ بعد ازاں واسع چوہدری کو بھی شومیں ایسا سوال پوچھںے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں