نوکیا کےسستے ترین فورجی موبائل فونز متعارف

فوٹو: ٹوئٹر

موبائل ٹیکنالوجی دنیا کی مشہور کمپنی نوکیا نے سستے ترین فور جی فونز متعارف کرا دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوکیا نے 110 فور جی اور نوکیا 105 فور جی کا نام سے ایک موبائل فون لانچ کیا ہے، یہ سادہ فیچر فونز ایل ٹی ای کنکٹویٹی سپورٹ کے حامل ہیں۔

نوکیا کے متعارف کرائے گئے فونز میں سنگل اور ڈوئل سِم کی سہولت رکھی گئی ہے۔ یہ موبائل فونز مختلف علاقوں میں متعدد فور جی بینڈز سپورٹ فراہم کریں گے۔ یہ ورژنز جلد صارفین کےلیے دستیاب ہوں گے۔

Nokia 110 4G and 105 4G unveiled withLTE connectivity - glbnews.com

کمپنی کی جانب سے ان فونز کا سائز مناسب رکھا گیا ہے، ان ڈیوائسز سے میوزک پلے اور کالز اچھے طریقے سے ممکن ہو سکیں گی۔

نوکیا 110 فور جی میں کیمرا لگایا گیا ہے جبکہ فونز میں 1.8 انچ ڈسپلے ہے۔ بزرگ افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں آئیکون بڑے رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب صارفین کےلیے نوکیا کے نئے فونز کئی سالوں تک کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں