نیشنل ٹی20کپ:سینٹرل پنجاب نےخیبرپختونخوا کو172رنز کاہدف دیدیا

نیشنل ٹی20 کپ کے آٹھویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبرپختنخوا کو جیت کےلیے 172 رنز کا ہدف دیدیا۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا، پنجاب کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور بابراعظم نے کیا۔

احمد شہزاد نے شاندار اپنے فارم کو بحال کرتے ہوئے 40رنز کی اننگز کھیلی تاہم کپتان بابراعظم 16 رنز بناسکے۔ نوجوان بیٹسمین حسین طلعت جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک اور محمد اخلاق نے باالترتیب 24،24 رنز اسکور کیے تاہم فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، میچ میں حسن علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

 خیبرپختنخوا کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے2 جبکہ ارشد اقبال، محمد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

تازہ ترین

پاکستان میں 40فیصد تعلیم یافتہ خواتین بیروزگار ہیں، رپورٹ
جرمنی: کرسچن ڈيموکريٹک پارٹی کے طویل اقتدار کا خاتمہ
وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کاعزم
شہبازشریف،سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے، شہزاداکبر