نیشنل ٹی20کپ: خیبرپختونخوا کو ایونٹ میں پہلی شکست

نیشنل ٹی20کپ کے آٹھویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 43 رنز سے زیر کر دیا۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں خیبر پختونخوا کا آغاز پراعتماد نہ ہوا، کپتان محمد رضوان 6رنز بناکر رن آؤٹ تو ٹیم کا مورال ڈگمگا گیا، خیبر پختونخوا کے عادل امین، مصدق احمد، آصف آفریدی اور ارشد اقبال بغیر کوئی رن بنائے وکٹیں گنوائیں۔

خیبر پختونخوا کے مڈل آرڈر بلےباز صاحبزادہ فرحان نےٹیم کو سنبھالا اور 31 رنز اسکور کیے جبکہ افتخار احمد نے 22 اور محمد وسیم نے جارحانہ 34 رنز بناکر انکا ساتھ دیا۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے وہاب ریاض نے3 جبکہ فہیم اشرف، احسان عادل اور حسن علی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد نے شاندار اپنے فارم کو بحال کرتے ہوئے 40رنز کی اننگز کھیلی تاہم کپتان بابراعظم 16 رنز بناسکے۔ نوجوان بیٹسمین حسین طلعت جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک اور محمد اخلاق نے باالترتیب 24،24 رنز اسکور کیے تاہم فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، میچ میں حسن علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے2 جبکہ ارشد اقبال، محمد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

تازہ ترین

افغان جنگ کےبعدصورتحال کی ذمہ داری پاکستان پرعائد نہیں ہوتی،عمران خان
شہبازخاندان کےخلاف جمع کرائےگئے ثبوتوں کےباکس کی تفصیلات
کروناوائرس:سب سےمتاثرہ5شہروں کی شرح جاری
اسلام آبادمیں15 سے18 سال کےطلباء کیلئےکرونا ویکسینیشن لازمی قرار