نیویارک ایئرپورٹ پرتلاشی کی باتیں جھوٹی ہیں،شہریارآفریدی

افواہیں فیک نیوز قرار

Your browser does not support the video tag.

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹی خبریں ہیں۔

سما سے خصوصی گفتگو میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے امریکی ائیرپورٹ پر تلاشی کی افواہوں کو فیک نیوز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے۔ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔ جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں۔ میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں۔ پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

شہریار آفریدی قطر ایئرلائنز کی پرواز کیو آر-0701 کے ذریعے رواں ہفتے دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچے تھے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شہریار آفریدی پہلی اسکریننگ میں امیگریشن حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر انہیں دوسری اسکریننگ کے لیے روک دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والے افواہوں میں کہا گیا تھا کہ ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی تاہم نیویارک میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

دوسری جانب سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور سرکردہ کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی، اوہائیو یونیورسٹی کے ڈاکٹر غلام نبی میر، جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر امتیاز خان اور دیگر نے ملاقات کی۔

تازہ ترین

گرین لائن منصوبےکی 40بسیں کراچی پہنچ گئیں
باکسرعامرخان کو طیارے سے اتاردیا گیا
شہباز شریف کراچی پہنچ گئے
اہم خبر:سندھ کےاسکولوں میں والدین کےکروناسرٹیفیکیٹ طلب