نیپرا نےبجلی کی قیمت میں 90پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

فوٹو: ٹوئٹر

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 90پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہہ ماہی کی مد میں صارفن سے مجموعی طور پر 91 ارب روپے 36 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواستیں دی تھیں۔

نیپرا نے 12پاور پلانٹس کےٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد 90 ارب 36 کروڑ روپے وصول کرنے کی منظوری دی۔

نیپرا: بجلی مزید 64پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو واضح کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا حتمی اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں