ن ليگ کی غنڈہ گردی سےخواتين محفوظ نہيں،زرتاج گل

جو کچھ بھی ہوا وہ مريم نواز کے کہنے پرہوا

قومی اسمبلی میں 15 جون کو ہونے والی ہنگامی آرائی پر رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ن ليگ کی غنڈہ گردی سے خواتين ارکان محفوظ نہيں۔ پارليمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں کی رکنيت معطل رہنی چاہیئے۔

قومی اسمبلی کے باہر 16 جون کو وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اور پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خواتين کی تضحيک پر مسلم لیگ میں عہدوں سے نوازا جاتا ہے۔ یہ سیاسی جماعت نہیں، غنڈوں کی جماعت ہے۔ پارليمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں کی رکنيت معطل کی جائے۔

دوسری جانب ملیکہ بخاری نے کہا کہ سياست ميں گلو کريسی ليگی قيادت نے متعارف کرائی۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے حوصلے پست نہيں ہوسکتے۔ اپوزيشن عدم برداشت کا شکار نظر آتی ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کل جو کچھ بھی ہوا وہ مريم نواز کے کہنے پر کيا گيا۔ مریم گروپ کو شہباز شريف کی تقرير نہيں سننا تھی تو باہر چلا جاتا۔

متعلقہ خبریں