ن ليگ کی مہم کےباعث وزيراعظم کوآزاد کشمير آناپڑا، مريم نواز

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے

Your browser does not support the video tag.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مريم نواز نے دعویٰ کيا ہے کہ وزيراعظم عمران خان ن ليگ کی مہم کی وجہ سے کشمير آئے۔

دھير کوٹ اور باغ ميں جلسوں سے خطاب ميں مریم نواز نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود تحريک انصاف نے جلسہ نہيں جلسی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزيراعظم کشمیریوں کی آزادی چھین کر صوبہ بنانا چاہتے ہیں اور وہ پاکستان ميں تبديلی نہيں بلکہ تباہی لائے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جو دو سيٹيں نہيں جيت سکتے وہ ہم سے کيا جيتيں گے۔ ثابت ہوگيا پی ٹی آئی ہار گئی اور ن ليگ جيت چکی ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ جو کہتے تھے سيم پيج پر ہيں وہ سيم پر نہيں بلکہ شيم پيج پر ہيں۔ باغ والوں کو سبز باغ دکھائے گئے مگر وہ سبز باغ ميں گئے نہيں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25جولائی کو منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں