واجدضیاکوجہانگیرترین کیس میں عدم پیشرفت پرہٹایاگیا

Naeem Ashraf Butt Art Finalوفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سابق سربراہ واجد ضیا کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق واجد ضیا کو جہانگیر ترین کے خلاف کیس میں عدم پیش رفت پر ہٹایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیا کے دور میں جہانگير ترين کے خلاف کيسز ميں پيش رفت رک گئی تھی۔ جب کہ 3 اعلیٰ حکومتی شخصيات جہانگير ترين کيسز ميں نرمی پر واجد ضياء سے ناخوش تھيں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ واجد ضياء نے جمعہ 11 جون کو ايف آئی اے افسران سے آن لائن الوداعی بات چيت کی۔ چند افسران نے واجد ضياء کے تبادلے پر افسوس کا اظہار کيا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے نئے سربراہ ثنا اللہ عباسی پیر 14 جون سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں