وادی نیلم: سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری

حادثے میں 2 بچوں کو بچا لیا گیا

آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مظفرآباد کے بالائی علاقے کی سیر کو جانے والے سیاحوں کی گاڑی کو جورا کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ اس دوران گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جاگری۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اہل کاروں کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ ایک شخص لاپتا ہے۔ مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے میں 2 بچے زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ایم ڈی ایس اسپتال جھمبر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں