واٹر بورڈ کی منظور کالونی میں کارروائی، غیرقانونی کنیکشنز منقطع

کراچ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیم نے منظور کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے درجنوں غیرقانونی کنیکشنز کاٹ دیئے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیم نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ منظور کالونی میں پانی کے غیرقانونی کنیکشنز کیخلاف آپریشن کیا۔

کراچی واٹر بورڈ کی ٹیم نے درجنوں غیر قانونی کنیکشن کاٹ دیئے، آپریشن کی نگرانی ڈسٹرک ایسٹ کے ایس ای تابش رضا اور ایکس ای این اعجاز احمد نے کی۔

اس موقع پر واٹر بورڈ افسران کا کہنا تھا کہ کسی صورت غیر قانونی کنیکشن نہیں لگانے دینگے۔

متعلقہ خبریں