واٹس ایپ کے نئے فیچرز سے آئی فون صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

ہفتہ 17 جولائی 2021 7:54

یہ فیچرز کو بعد میں اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی متعارف کروایا جائے گا۔ (فوٹو: پکسا بے)

دنیا کی سب سے مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے لاکھوں آئی فون صارفین کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔

یوزر انٹرفیس کی خصوصیت

الرجل میگزین نے عالمی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واٹس ایپ نے کال کے دوران صارف کے انٹرفیس کو تبدیل کر دیا ہے تاکہ مطلوبہ آپشنز کو تیزی سے حاصل کرنے میں مدد ملے۔
مزید پڑھیں

اکاؤنٹ کی بازیابی

نئی اپ ڈیٹ میں زیادہ درست اور بہتر ٹولز کے ذریعہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی صلاحیت بھی حاصل ہوتی ہے۔ صارف کو ایپ کی طرف سے اکاؤنٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایک اطلاع موصول ہوتی ہے، جس میں چیٹس کو حذف کیے بغیر تقریبا 24 گھنٹے گزر چکے ہوں۔

گروپ کال

اس اپ ڈیٹ میں ایک نئی خصوصیت شامل کی گئی ہے جو صارفین کو دوبارہ کانفرنس کالز میں شامل کرنے کی اجازت دیتی ہے اور یہ ایک بٹن دبانے سے ہوتا ہے (کال کرنے کے لیے کلک کریں- کال میں شامل ہوں)۔
یہ فیچرز آئی او ایس فون کے لیے نئی اپ ڈیٹ میں متعارف کروائے گئے ہیں، انہیں بعد میں اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی متعارف کروایا جائے گا۔