ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ: انڈیا پہلی اننگز میں 217 پر آؤٹ

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے تیسرے دن کے کھیل کے آغاز ہو چکا ہے۔
انڈیا کے 217 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کر دیا ہے اور اس نے ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے ایک رنز بنائے ہیں۔ اس پر وکٹ پر ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے موجود ہیں۔
انڈیا نے اتوار کو تین وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو وراٹ کوہلی سکور میں بغیر بغیر کوئی اضافہ کیے کائل جیمیسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
مزید پڑھیں
اس کے بعد کائل جیمیسن نے جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور رشبھ پنت کو بھی آؤٹ کر دیا ہو صرف چار رن بنا پائے۔
انڈیا کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اجینکیا ریہانے تھے جو بدقسمتی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور 49 رنز بنا کر نیل ویگنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
روی چندرن ایشون بھی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد کائل جیمیسن نے ایشانت شرما کو بھی کیچ آؤٹ کر دیا۔ وہ صرف چار رنز بنا پائے۔
کائل جیمیسن نے اس سے اگلی ہی گیند پر جسپریت بمرا کو زیرو پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
انڈیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رویندرا جدیجہ تھے وہ 15 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے کائل جیمیسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

رشبھ پنت چار رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
دوسرے دن کا احوال
انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز شبمین گل اور روہت شرما نے کیا تھا۔
انڈیا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 62 کے مجموعی سکور پر روہت شرما 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں کائل جیمیسن نے ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ 
شھبمین گل 28 رنز بنا کر نیل ویگنر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔  چیتیشور پجارا آٹھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ٹرینٹ بولٹ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس وقت انڈیا کا مجموعی سکور 88 رنز تھا۔

روہت شرما 34 رنز بنا کر کائل جیمیسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
خیال رہے چیمپئن شپ کے فائنل کا پہلا دن بارش کی نظر ہو گیا تھا۔
عام طور پر ٹیسٹ میچ کا دورانیہ پانچ دن کا ہوتا ہے لیکن اس میچ کو چھٹے دن تک بھی لے جایا جا سکتا ہے جس کا فیصلہ میچ ریفری کرس براڈ کریں گے۔
فائنل کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا اور ہارنے والی ٹیم کے حصے میں آٹھ لاکھ ڈالرز آئیں گے۔