وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کا شکرپڑیاں میں آبزرویٹری قائم کرنےکافیصلہ

 وزارت سائنس وٹیکنالوجی نےملک میں پہلی آبزرویٹری قائم کرنےکےاقدامات شروع کردئیےہیں۔ یہ سلسلہ وفاق کے بعد صوبوں تک پھیلانے کا منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نےشکرپڑیاں نشینل پارک میں پہلی آبزرویٹری بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔ آبزرویٹری کےلیے سی ڈی اے نے اجازت اور اراضی بھی دے دی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹرعظمت نے بتایا ہے کہ لوگ ٹیلی اسکوپ یا آبزر ویٹری کے ذریعےآسمان دیکھ سکیں گے۔ اس کا مقصد سائنس کو فروغ دینا ہے۔

چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد بیگ نے کہا ہے کہ شکر پڑیاں میں  تھوڑا اسٹرکچر بنانا پڑے گا۔ پہلی ترجیح محکمہ موسمیات کا ٹاور ہوگا جہاں عوام عوام اور طلبہ کو رسائی ہوگی۔

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کےمطابق آبزرویٹریز کے بعد اگلے مرحلے میں اسپیس میوزیم بنانے کا منصوبہ بھی زیر غورہے۔

متعلقہ خبریں