وزارت مذہبی امور کی حج کے خواہشمندوں سے اپیل

فوٹو: العربیہ

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے حج کوٹہ ملنے پر وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2021 کا اعلان کرے گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے عوام اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کے اعلان سے قبل حج بکنگ نہ کروائیں کیونکہ اعلان سے قبل حج بکنگ غیرقانونی تصور کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض دھوکے باز عناصر حج بکنگ کا جھانسا دے کر عوام کو مالی نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ اس لیے وزارت کے حتمی اعلان کا انتظار کیاجائے۔

حج2021 سے متعلق وزیر مذہبی امور کا وضاحتی بیان

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حج 2021 کے حوالے سے خبر گردش کررہی تھی کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے غیرملکیوں کورواں سال حج کی اجازت دےدی

دوسری جانب چند روز قبل وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے حج 2021 سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی حکومت کے اعلان کے بعد حج پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں