وزرا کوجہانگيرترين گروپ کيخلاف بيان بازی سےروک دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جہانگير ترين گروپ کيخلاف بيان بازی سے روک دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمانوں اور وزرا کو اہم پيغام پہنچاديا گيا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے خلاف بیان بازی نہ کریں۔ سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی میں سخت موقف اپنانے والوں کو ٹیلی فون کالز کرکے بيان ميں نرمی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک صوبائی وزیر نے بتایا کہ سخت زبان استعمال کرنے پر ٹیلی فون آيا ہے کہ ايسا نہ کريں جبکہ حکومتی موقف ميں نرمی کے پيغامات آرہے ہيں۔

ذرائع کے مطابق 2 روز قبل پنجاب کے اہم صوبائی وزير نے ترين گروپ کے خلاف ميڈيا ميں سخت زبان استعمال کی تو انہيں ٹیلی فون کال پر کہا گيا کہ اب معاملات بہتری کی طرف جارہے ہيں اس ليے نرمی سے بات کی جائے۔

چند روز قبل جہانگير ترين نے اہم سرکاری شخصيت سے ملاقات کی تھی۔ جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے بجٹ کی حمايت کے بيانات کے بعد حکومتی ترجمانوں اور وزراء کو بھی نرم رویہ اختیار کرنے کا کہا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تک تو دونوں اطراف کو بيانات ميں نرمی کا کہا گيا ہے تاہم اس کے بعد جہانگیرترين کے خلاف کيسز اور ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے معاملات کو ديکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں