وزيرِتعليم پنجاب نے آن لائن امتحانات کا امکان مسترد کردیا

پنجاب میں امتحانات منسوخ نہیں ہونگے۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے واضح کہہ دیا ہے کہ پنجاب میں امتحانات منسوخ نہیں ہونگے۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ اس بار جتنے مرضی ٹرينڈز بنيں یا سليبرٹيزآجائيں لیکن اس بارامتحانات منسوخ نہيں ہوں گے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوں کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔ اس ہفتے تمام صوبائی وزراء کا اجلاس ہے اور جس ميں آئندہ کا لائحہ عمل طے کيا جائے گا۔

مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کی يہ تجويز ہوگی کہ کچھ مضامين کم کرديے جائيں تاہم آن لائن امتحانات کا مطلب نقل ہے۔

متعلقہ خبریں