کےدوران ریلوےملازم بھی زخمی ہوئے
وزیرآباد ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کا ڈبہ آندھی کے باعث ٹریک پرخود بخود چلنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
وزیرآباد ریلوے اسٹیشن پر یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ ریلوے پھاٹک پرڈبے کی ٹکر سے 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگيا۔ ڈبے کو روکنےکی کوشش کےدوران ریلوےملازم بھی زخمی ہوئے۔ ریلوےحکام نےڈبے کوانجن کی مدد سے اسٹیشن منتقل کردیا۔واقعے کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت جزوی طور پر متاثر ہوئی۔
اس سے قبل 19 جون کو چاغی میں تفتان سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 6 بوگیوں کو نقصان پہنچا اور ریلوے ٹریک کا 300 فٹ حصہ متاثر ہوا جس کی مرمت کے لیے مزید امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے روانہ کی گئیں۔
متعلقہ خبریں