وزیراعظم آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

Federal cabinet meeting 2021

فوٹو: آن لائن

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کرونا صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل پر بریفنگ سمیت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 21نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں تاجکستان کو کرونا کنٹرول کے لیے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دی جائے گی اور کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں وفاقی حکومت کے نمائندہ کی منظوری دی جائے گی۔

کیپیٹل ٹیریٹری رولز 2020 کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش کیا جائے گا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی تقرری بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی ترانہ کے آڈیو وژول کانٹنٹ پر نظر ثانی کے لیے مجوزہ کمیٹی کا قیام اور ایم ڈی اے پی پی کی تقرری معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں نج کاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔

کریمنل لاز میں ترامیم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کی رپورٹ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

فرسٹ ویمن بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں