وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔

فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق بات کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 7ماہ میں ایک ارب ڈالرجمع کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو مزید تقویت دینے کے لئے آج ’’روشن اپنی کار‘‘ اور’’روشن سماجی خدمت‘‘ اسکیم کا اعلان کیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں اپنے عزیزوں کے لیے کار خرید سکتے ہیں، کم سےکم شرح سود 7 فیصد ہوگی۔