وزیراعظم آج ماشکیل تا نوکنڈی روڈکا سنگ بنیاد رکھیں گے

PM Imran khan

فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان آج بلوچستان میں ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ نوکنڈی، تفتان بارڈر کے قریب واقع ہے جوکہ بلوچستان کے دور دراز اور انتہائی پسماندہ علاقے ہیں۔

شہباز گل نے بتایا کہ اس دو رویہ سڑک پر تقریباً 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ منصوبے سے تقریباً 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا جس کی تکمیل 2 سال میں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان آج انشاللہ ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نوکنڈی، تفتان بارڈر کے قریب واقع ہے اور بلوچستان کے دور دراز اور انتہائی پسماندہ علاقے ہیں-اس 2رویہ سڑک پر تقریباً 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اس سے تقریباً 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔تکمیل 2 سال میں ہوگی pic.twitter.com/2dcShYy2ri

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 20, 2021

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم منصوبے کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا تھا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم منصوبہ 2025 تک مکمل ہوجائے گا جبکہ ہمارا ارادہ ہے 2028 تک ملک میں پانی کے 10 بڑے ڈیم بنا لیے جائیں۔

مہمند ڈیم کی تعمیر کا آغاز مئی 2019میں ہوا تھا اور کرونا وائرس عالمی وبا کے دوران بھی کام جاری رہا جبکہ اسی طرح سیلاب سے تباہ کاریوں کو روکنے کےلیے دریائے سوات پر ڈیم بنایا جارہا ہے۔