وزیراعظم عمران خان آج عوام سےٹیلی فون کےذریعے بات کریں گے

تصویر:عمران خان، فیس بک

وزیراعظم عمران خان منگل کی دوپہر ڈیڑھ بجے ایک مرتبہ پھر بذریعہ ٹیلی فون عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

وزیراعظم سے عوام کی گفتگو ٹیلی فون،ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ اس سیشن کو آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کا نام دیا گیا گیا۔وزیراعظم سے رابطہ کرنے کا نمبر بھی جاری کردیا گیا ہے جو کہ درج ذیل ہے۔

0519224900

وزیراعظم نے پچھلے برس اپریل میں ٹیلی تھون کے دوران عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز لی تھیں۔ اس ٹیلی تھون کے ذریعے کرونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاؤن کے متاثر کے لیے فنڈز جمع کئے گئے تھے۔ وزیراعظم نے یکم فروری 2021 اور 4 اپریل 2021 کو بھی عوام سے بذریعہ ٹیلی فون براہ راست بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں