وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

Imran Khan

فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل بروز ہفتہ 22  مئی کو لاہور جائیں گے۔

لاہور آمد پر وزیراعظم مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عمثان بزدار سے بھی وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین سے ہونے والی ملاقاتوں کی پیش رفت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم دورہ لاہور کے دوران پرویز الہیٰ سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔